Saturday, 3 June 2017

میری بستی کے لوگ

میری بستی کے لوگ

تحریر : عامر حسین قریشی

میں ایک ایسے معاشرے کا حصہ ہوں جہاں اکثریت بسنے والے  مسلمان ہیں اور یہ دوسری ایسی ریاست  جسے"اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا" پوری دنیا کو بتایا جاتا ہے ۔ پہلی ریاست مدینہ کی تھی جہاں اسلامی نظام کا نفاذ اس بے نظیر انداز میں نافذ  کیا گیا جو آج بھی پوری دنیا کے لیے ہر لحاظ سے بہترین مثال ہے۔ چاہے وہ سیاسی معاملات ہوں یا سماجی مسائل ہر طرح سے پہلی اسلامی ریاست کا نظام راہنمائی  فراہم کرتا ہے ۔ جس نظام کی کامیابی کی ایک بڑی وجہ اس ریاست میں کسی بھی پیشے سے وابستہ ہر شخص کو اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کر کے انھیں پورا کرنے کی تعلیم تھی ۔ بالفاظ دیگر یوں کہہ لیجئے کہ ہر فرد کو فرائض کی تکمیل کی تعلیم دی گئی تھی ۔

میری بستی کے لوگ آج کئی مسائل کا شکار ہیں۔ ان سماجی مسائل کی ایک بڑی وجہ غیر ذمہ داری ہے ۔ جانے کون ۔۔۔۔۔۔۔ میری بستی کے لوگوں کو صرف حق مانگنے کی تعلیم دے گیا ہے کہ میری بستی کی بیٹی, ماں, مزدور ,طبیب, معلم ۔۔۔۔۔۔۔ گویا کہ سبھی اپنی ذمہ داریوں کو بھلا کر, خود کو اپنے حقوق سے خود محروم کر کے, دوسروں کے سامنے اپنا آپ تماشا بنا رہے ہیں ۔ سڑکوں پر پیٹنے کے بجائے اگر وہ اسی وقت میں اپنی کوتاہیوں کا جائزہ لیں اور ہر فرد اس پر لازم فرائض کو ادا کرنا شروع  کر لے تو یقیناً بستی میں کوئی شخص حقوق سے محروم نہ بچے گا۔

مثال یوں لیجیئے کہ جب  طبیب اچھے سے مریض کا علاج کرے گا اس کی دیکھ بھال کرے گا تو اسے بدلے میں خدمت خلق کی وجہ سے نیکیوں کی صورت میں اچھا اجر, معاشرے میں عزت گویا کہ اس کے سبھی حقوق آسانی سے میسر آئیں گے ۔ اور یہی معاملہ میرے بستی کے ہر ایک فرد کا ہے۔ اگر ابھی میری بستی کے لوگ مزید دیر کئے بغیر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا شروع کر دیں تو یقیناً میری بستی کا ذکر بھی آنے والی قوموں میں سنہری حروف سے کیا جائے گا ۔

#Mera_Andaaz #rights #meri_besti_ky_log #میری_بستی_کے_لوگ

No comments:

Post a Comment

THE PRAYER RUG Shahbano Bilgrami

                                                          Threaded desire on a handloom, Threaded fear, repentence, Trepidation bound wi...